Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کا غزہ میں 15 خاندانوں کا اجتماعی قتل عام

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کا بے دریغ اجتماعی قتل عام جاری ہے۔ صہیونی ریاست کی جنگی مشین نے غزہ کی پٹی میں 15 خاندانوں کے گھروں پر بغیر کسی پیشگی وارننگ کے بمباری کرکے ان کا اجتماعی قتل عام کیا ہے۔

 

فلسطینی حکوم میں سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے بتایا کہ قابض فوج نے گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے تیز کردیے جس کے نتیجے میں  درجنوں رہائشی عمارتوں، شہریوں کے گھروں، مساجد، سہولیات، ہسپتال، اسکول، اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہونے والے سکولوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

سلامہ معروف نے پیر کے روز ایک پریس بیان میں تصدیق کی کہ قابض فوج نے مزاحمتی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے دعوے کے برعکس گذشتہ گھنٹوں میں 15 خاندانوں کا قتل عام کیا۔ ان کے گھروں پر بغیر کسی پیشگی وارننگ کے بمباری کی گئی جس سے درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

 

انہوں نے نہتے شہریوں کے خلاف ہونے والے قتل عام کی ذمہ داری قابض دشمن پر عائد دکرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست غزہ کے محصورین کو اجتماعی سزا دینے کا مجرم ہے۔

 

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ ہفتے کی صبح سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائی میں اب تک پانچ سو سے زاید فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan