Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دو ماہ سے بھوک ہڑتال کرنے والے کاید الفسفوس کی حالت خراب

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )الخلیل کے جنوب میں واقع قصبے دورا سے تعلق رکھنے والے قیدی 34 کاید الفسفوس نے اپنی انتظامی حراست کے خلاف مسلسل 59 ویں روز بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی قابض فوج نے اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ قابض فوج نے  کاید الفسفوس کے مطالبات کا جواب دینے سے انکار کردیا ہے۔

فلسطینی اسیران کلب نے آج جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ قابض جیل انتظامیہ نے گذشتہ روز قیدی فاسفوس کو عسقلان جیل کے سیل سے رملہ جیل کے کلینک میں منتقل کیا۔ اس کی صحت تیزی کے ساتھ خراب ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاسفوس کو “رملا” جیل کے کلینک میں منتقل کرنے کا عمل اسے (شہری) ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے یہ پیغام ہے کہ قابض ریاست اس کے خلاف انتقامی کارروائی کے لیے ایک منظم عمل کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

قابض حکام نے الفسفوس کو 2 مئی 2023 کو دوبارہ گرفتار کیا۔ اسے انتظامی حراست میں منتقل کیا گیا۔ وہ سابق قیدی ہیں جس نے تقریباً 7 سال جیلوں میں گزارے۔

الفسفسوس نے مئی کے آخر میں اور گذشتہ جون کے آغاز میں بھوک ہڑتال کی جو 9 دن تک جاری رہی۔ انہوں نے اپنی انتظامی حراست کے خلاف 2021 میں بھی ہڑتال کی جو 131 دن جاری رہی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan