مقبوضہ بیت المقدس / بغداد – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )کل بدھ کے روز اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کو ٹیلی فون کرکے موصل کے علاقے میں ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب کے دورا آتش زدگی کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز نینویٰ گورنری کے علاقے موصل میں الحمدانیہ کے مقام پر ایک شادی ہال میں آتش زدگی کے نتیجے میں ایک سو سے زاید افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو زخمی ہوگئے تھے۔
اسماعیل ھنیہ عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے بات کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش زدگی کے سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آگ لگنے سےزخمی ہونے افراد کی جلد صحت یابی اور ہلاک ہولنے والوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
حماس کے سربراہ نے کہا کہ “حماس عراق میں پیش آنے والے اس حادثے میں عراقی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔