Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جنگ بندی کے لبنانی اقدام کی حمایت

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کی طرف سے عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں کشیدگی روکنے اور متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کے فارمولے کی حمایت کی ہے۔

حماس نے واضح کیا ہے کہ جماعت لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ کے جنگ بندی فارمولےکی حمایت کرتے ہوئے اسے عمل شکل دینے اور اس کے نفاذ میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔

خیال رہے کہ لبنان کے شہرصیدا میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’عین الحلوہ‘ طویل عرصےسے کشیدگی کی لپیٹ میں ہے جہاں متعدد مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں اموات ہوئی ہیں۔

حماس کی طرف سے بھی عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں جنگ بندی کی کوشش کی گئی ہے۔

لبنان میں ’حماس‘ کے مندوب احمد عبدالہادی نے کہا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کی جانب سے عین الحلوہ کیمپ میں فائر بندی کے اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی جماعت تمام فریقین کے ساتھ ہم آہنگی سے  جنگ بندی فارمولے پر عمل درآمد کے لیے کام کررہی ہے۔

عبدالہادی نے مرکزاطلاعات فلسطین کو دیے گئے ایک خصوصی بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ حماس نے اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس پہلے بھی عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں کشیدگی دور کرنے اور امن وامان کی بحالی کے لیے کام کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی قائم ہو چکی ہے اور اب عسکریت پسندوں کو پیچھے ہٹانے، تمام مسلح عناصر کو ہٹانے اور بے گھر ہونے والوں کو بتدریج واپس لانے کے لیے کام جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan