Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یہودیوں کے مذہبی تہواروں کی آڑ میں مسجد ابراہیمی کو بند کردیا گیا

الخلیل – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )کل ہفتے کے روز صہیونی قابض فوج نے یہودیوں کی تعطیلات کے بہانے مسجد ابراہیمی کو مسلمان نمازیوں کے لیے بند کر دیا۔

مسجد کے ڈائریکٹر غسان الرجبی نے پریس بیانات میں اس بات کی تصدیق کی کہ مسجد ابراہیمی کی بندش قابض ریاست کی مسجد کی عارضی طور پر زمانی اور مکانی تقسیم کی سازشوں کا حصہ ہے۔ جس نے ابراہیمی مسجد کے 36 فیصد کوریڈورز کو مستقل طور پر چرا لیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض حکام یہودی تعطیلات کے بہانے سال میں 10 دن مسجد کو مکمل طور پر بند کر دیتے ہیں اور فلسطینی نمازیوں کوعبادت اور نماز سے محروم کردیتے ہیں۔

الرجبی نے نشاندہی کی کہ قابض ریاست نے اس سال 16، 20، 24 اور 25 ستمبر کو اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

گذشتہ اگست میں قابض فوج نے الخلیل کی مسجد ابراہیمی میں 51 مرتبہ اذان دینے سے روک دیا۔

1994 کے بعد سے غرب اردن کے تاریخی شہر الخلیل شہر کی مسجد ابراہیمی کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت اس کی گئی تھی جب 25 فروری کو وہ فجر کی نماز  کے وقت باروچ گولڈسٹین نامی ایک یہودی دہشت گرد نے 29 مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan