Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا پر قابض فوج کے حملے میں 66 زخمی

نابلس -(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )ہفتہ کی صبح سویرےغرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں اسرائیلی قابض فوج نےطاقت کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں شہریوں کو زخمی کردیا۔

قابض فوج کی طرف سے درجنوں گھروں پر چھاپہ مار کارروائی شروع کی گئی تھی۔ اور تلاشی کے دوران حوارہ میں مزاحمتی کارروائی کرنے والے مزاحمت کاروں کو تلاش کیا جا رہا تھا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض گشتی دستوں نے آدھی رات کے بعد قصبے پر کئی سمتوں سے دھاوا بول دیا اور اس کے مختلف محلوں میں پھیل گئے۔ انہوں نے چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی لی ان کے رہائشیوں سے پوچھ گچھ کی اور ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔

کئی محلوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، اس دوران قابض فورسز نے گھروں کی طرف بڑے پیمانے پر اسٹن گرینیڈ اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

ایمبولینس کے عملے نے 66 سے زائد زخمیوں کا علاج کیا جن میں آنسو گیس سے متاثرہ 63 شامل تھے۔ ان میں سے ایک کو علاج کے لیےہسپتال منتقل کیا گیا۔

مساجد کے مقررین نے قابض افواج کا مقابلہ کرنے اور مزاحمتی جنگجوؤں کی حفاظت کے لیے کال جاری کی۔

گذشتہ منگل 12 ستمبر کی شام سے بیتا قصبے پر لگاتار چھاپوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قابض فوج نے قصبے کے داخلی راستے کے قریب فائرنگ کے حملے میں آباد کاروں کے معمولی زخمی ہونے کے بعد قصبے کے تمام داخلی راستے بند کر دیے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan