Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یہودی مذہبی تہواروں سے قبل فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کریک ڈاؤن

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )قابض اسرائیلی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

یہ گرفتاریاں اور تلاشی مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہیں جب دوسری طرف اسرائیل میں یہودیوں کے مذہبی تہواروں کی چھٹیاں آنے والی ہیں۔

یہ گرفتاریاں اسرائیلی فوج کی طرف سے یہودیوں کے مذہبی تہواروں کے موقعے پر فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنا ہے۔

کل سوموار کے روز تین طالب علموں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مسجد اقصیٰ کے اندر واقع ریاض الاقصیٰ اسکول میں کام کر رہے تھے۔

قابض فوجی حراست میں لیے گئے طلبہ کو باب الاسباط میں تفتیشی مرکز لے گئے جبکہ ایک طالب علم کے والد المقدسی زین الماجد کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ کنڈرگارٹن الاقصیٰ اسکول کے طلباء پر پابندیوں، ان کی شناخت کی جانچ پڑتال اور انہیں اپنے اسکول میں داخلے سے روکنے کی مسلسل کوششوں کا تسلسل ہے۔

قابض فوج نے نوجوان محمود زحایکہ کو جبل مکبر میں اس کے خاندان کے گھر پر دھاوا بولنے اور توڑ پھوڑ اور اس میں موجود سامان کو تباہ کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔

قابض فوج نے جبل مکبر میں ایک نوجوان کی گرفتاری کے دوران خودکار رائفلیں اوراسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے جھنڈے تلاش کرنے کا دعویٰ کیا۔

قابض فوج نے نوجوان محمد ابراہیم الشیخ، مہران عمار احمیدان اور محمود مشہور منصور کو یروشلم کے شمال مغرب میں واقع قصبے بدو میں دھاوا بولتے ہوئے گرفتار کیا۔

اس سے قبل القدس کے عبدالرؤف جوہر اور ان کے دو بیٹوں خالد اور آدم کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاریوں کے علاوہ قابض حکام نے سابق اسیر صبیح ابو صبیح کو تفتیش کے لیے طلب کیا۔ وہ شہید صبیح ابو صبیح کا بیٹا ہے جس نے 2016 میں الشیخ جراح محلے میں فائرنگ کا حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے تھے جب اس مزاحمتی حملے میں دو صہیونی جھنم واصل ہوئے تھے۔

قابض حکام نے القدس کے ایک نوجوان محمد شطارہ اور نوجوان حسن درویش کی قید میں کل بدھ تک توسیع کی گئی جب  سلوان قصبے کے عماد العباسی کی جمعرات تک نظربندی میں توسیع کردی۔

قابض حکام نے یروشلم کے قیدی مطیع طوقان کی انتظامی حراست میں مسلسل دوسری مرتبہ 4 ماہ کی توسیع کردی۔

گرفتاری کی یہ مہم اس مہینے میں طے شدہ تین یہودی تعطیلات کے دوران ہیکل گروپس کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر بڑے پیمانے پر دھاوا بولنے سے چھ دن پہلے کی گئی ہے۔

یہودیوں کی تعطیلات کا سب سے طویل سیزن آنے والے عرصے کے دوران بڑھے گا، جو اس سال 16 ستمبر اور اگلے7 اکتوبر کے درمیان 22 دنوں تک جاری رہے گا۔

اس سیزن کا آغاز عبرانی نئے سال ہفتہ اور اتوار، 16 اور 17 ستمبر سے ہوتا ہے، اس کے بعد نام نہاد “توبہ کے دس دن” ہوتے ہیں، جس کے دوران مسجد اقصیٰ پر دھاوے بھی تیز ہو جاتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan