Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یوم نکبہ ملک بھر میںاسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی مظاہرہ میمن مسجد بولٹن مارکیٹ پر کیا گیا۔

palestine_foundation_pakistan_plf-pak-protest-nakba-day-14-may-2010

اسرائیل کا ناپاک وجود مسلم امہ کے سینے پر رستا ہوا ناسور ہے ،مسلم حکمران اپنی عیاشیاں چھوڑ کر مسجد اقصیٰ اور تحفظ بیت المقدس کے لئے اقدامات کریں،بیت المقدس کی حفاظت کے لئے خون کے آخری قطرے تک امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف برسر پیکار رہیں گے ،مسئلہ فلسطین کا حل آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کی صورت میں ہی ممکن ہے۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی،عبید نورانی اور صابر کربلائی کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔
اسرائیل کا ناپاک وجود مسلم امہ کے سینے پر رستا ہوا ناسور ہے ،مسلم حکمران اپنی عیاشیاں چھوڑ کر مسجد اقصیٰ اور تحفظ بیت المقدس کے لئے اقدامات کریں،عالمی برادری فلسطین میں ہونے والے صہیونی مظالم کا نوٹس لے،بیت المقدس کی حفاظت کے لئے خون کے آخری قطرے تک امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف برسر پیکار رہیں گے،مسئلہ فلسطین کا حل آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی ،انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے صوبائی صدر عبید نورانی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما صابر کربلائی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور انجمن طلبہ اسلام پاکستان کراچی کے زیر اہتمام میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ فلسطینی عوام غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے دن یعنی ”یوم نکبہ”کو ایک بہت بڑی تباہی قرار دیتے ہیں اور یہ تباہی فلسطینی مسلمانوں پر آج ہی کے دن یعنی14مئی 1948ء کو مسلط کی گئی ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے دن (14مئی)کو یوم نکبہ کے طور پر منایا گیا اور ملک بھر میں بشمول اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں مختلف مقامات پر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے ،کراچی میں مرکزی مظاہرہ میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں بعد نماز جمعہ کیا گیا جبکہ ISOکے زیر اہتمام جامعہ مسجد نور ایمان ناظم آبادراور اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے جامعہ مسجد بنوری ٹاؤن میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے 63سالہ مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
میمن مسجد میں ہونے والے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں بالخصوص عرب حکمرانوں کو چاہئیے کہ وہ اپنی عیاشیوں کو ترک کریں اور بیت المقدس اورمسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لئے اقدامات کریں ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو مسلمانوں کے قبلہ قول بیت المقدس کے خلاف کسی بھی جارحانہ فعل سے روکے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام کے دل فلسطینی مسلمانون کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستانی عوام دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔مرکزی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو ان کے گھروں سے ہر گز بے دخل نہیں کیا جا سکتا اور وہ وقت دور نہیں کہ جب تمام فلسطینی واپس اپنے گھروں کو جائیں گے اور اسرائیل کی نابودی ہم اور آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ اور مغربی کنارے میں جبراً تعمیر کی جانے والی یہودی بستیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور فلسطینی عقوبت خانوں میں قید کئی برس سے بے گناہ فلسطینی بچوں ،خواتین ،بوڑھوں اور جوانوں کو فی الفور رہا کروایا جائے ،انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ بیت المقدس کی حفاظت کے لئے خون کے آخری قطرے تک امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف برسر پیکار رہیںگے انہوں نے مصر حکومت کو ایک مرتبہ پھر متنبہ کیا کہ رفح سرحد پر فلسطینیوں کی نسل کشی کے لئے تعمیر کی جانے والی آہنی دیوار کو منہدم کیا جائے اور راستوں کو کھولا جائے ورنہ امت مسلمہ مصر حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے گی۔،اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام کے زاہد عمران ،زبیر ہزاروی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عبادت گاہوں کی صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے جبکہ امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan