نابلس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں رفیدیا کے مقام پر کام کے دوران ملبہ گرنے سے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور ایک سڑک کی تعمیر کے لیے کھدائی کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں 36 سالہ سعيد هاني كوني اور 32 سالہ أحمد غسان هندومة وفات پا گئے۔
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے دونوں کارکنوں کو ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ چکے تھے۔
نابلس گورنری کے ڈائریکٹر ورکس غسان دغلس نے ملبہ گرنے کے حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمیٹی اس حادثے میں دو مزدوروں کی موت کی وجہ کی تحقیقات کرےگی۔ اس جگہ پر سڑک کا کام شروع ہوئے صرف تین دن گذرے تھے۔
تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں پولیس فورس کے بریگیڈیئر جنرل سامر ابو عودہ، سول ڈیفنس سے لیفٹیننٹ کرنل انجینیر فراس قوقاس، گورنری میں پبلک ورکس کے ڈائریکٹر انجینیر عمار واصف یا ان کے نمائندے، نابلس میں لوکل گورنمنٹ کے ڈائریکٹر رائد مقبل اورنابلس میں لیبر ڈائریکٹوریٹ کی ڈائریکٹر اسماء حنون شامل ہیں۔