اقوام متحدہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر امن فوج کے مشن میں توسیع کرتے ہوئے صیہونی فوج سے کہا ہے کہ وہ شام کے شمالی علاقے میں واقع گاؤں الغجر سے انخلا کے عمل کو تیز کرے۔
تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے اجلاس میں جنوبی لبنان میں امن فوج کے مشن کو مزید ایک سال تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں منظور ہونے والی قرارداد میں اس لبنان کے جنوب میں لبنانی فوج کی فعال، مستقل اور تیز رفتار تعیناتی کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اس میں اسرائیلی حکومت سے بھی کہا گیا کہ وہ لبنان کے شمال سے اپنی فوج واپس بلائے۔
سلامتی کونسل نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ بلیو لائن کی تمام خلاف ورزیوں کی مذمت کرتی ہے، چاہے زمینی ہو یا ہوائی، اور تمام فریقین سے بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
اس بیان میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امن دستوں نے آزادانہ طور پر کام کیا ہے، انہیں اپنے مشن کو انجام دینے کے لیے کسی سے پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ہے اور انہوں نے لبنانی حکومت کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔