Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین کاز کے لئے پاکستانی عوام کی حمایت بے مثال ہے۔ مفتی گلزار نعیمی

کربلا( مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) عراقی مقدس شہر کربلائے معلی میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس ندائے اقصی فلسطین اور امام حسین کی اختتامی تقریب سے پاکستانی مندوب مفتی گلزار نعیمی نے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام کی فلسطین کاز کے ساتھ یکجہتی بے مثال ہے۔ عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں جاری دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس بعنوان اقصی کی پکار ، فلسطین اور امام حسین کی اختتامی تقریب الزہرا یونیورسٹی میں ہوئی۔ اختتامی تقریب میں فلسطینی جدوجہد کو تیز کرنے کا عزم کیا گیا۔تقریب میں فلسطین، عراق، یمن، لبنان، جنوبی افریقا، چلی، پاکستان، ایران، افغانستان، شام، اسپین، اور دیگر ممالک کے مندوبین نے خطاب کیا۔

کانفرنس میں شریک پاکستانی وفد کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کی جبکہ ان کے ہمراہ وفد مین جمعیت علماء پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد ذبیر، جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم شریک ہیں۔
کانفرنس میں فلسطین سمیت دنیا کے مختلف ساٹھ ممالک سے تعلق رکھنے والے دو سو سے زائد علماء، اسکالرز، دانشور، سیاسی شخصیات سمیت اراکین پارلیمنٹ اور سینیٹرز موجود ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں مختلف مذاہب اور مسلمانوں کے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے عمائدین شریک ہیں جبکہ کانفرنس میں فلسطینی شہداء کے خانوادے بھی شریک ہیں۔

کانفرنس میں فلسطینی نوجوان اسیروں کے والدین بھی خصوصی شرکت کر رہے ہیں جو اپنے نوجوان بچوں کی غاصب صیہونی اسرائیلی قید میں برداشت کی جانے والی صعوبتوں کے متعلق بیان کر رہے ہیں۔
کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہامام حسین کی سیرت مظلوموں کی آزادی کا راستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراقی عوام کی فلسطین کاز سے محبت اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan