Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی پاپوا گنی کے القدس میں سفارت خانہ کھولنے کے اعلان کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے پاپوا نیو گنی کے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  یہ ہمارے فلسطینی عوام کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہوگی اور ہماری مقبوضہ زمین پر قابض ریاست کو کوئی قانونی حیثیت نہیں دے گی۔

کل پیر کو ایک بیان میں حماس کے ترجمان جہاد طٰہ نے پاپوا نیو گنی کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ یروشلم کو مقبوضہ فلسطینی شہر سمجھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیں جو کہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔

انہوں نے اس پر زور دیا کہ وہ غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات کا از سر نو جائزہ لے جو ہمارے لوگوں، ہماری سرزمین اور ہمارے مقدسات کے خلاف  جرائم جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے اقدامات سے  بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

جمہوریہ سیرالیون  جس نے  مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کے لیے تیاری کا اعلان کیا ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے حماس نے کہا کہ “یہ بدقسمتی سے حکومت سیرالیون کی طرف سے ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صہیونی جرائم اور ہمارے لوگوں، ہماری سرزمین اور ہمارے مقدسات کے خلاف دہشت گردی میں شدت آتی جا رہی ہے۔

تحریک کے ترجمان عبداللطیف القانو نے جمہوریہ سیرالیون سے مطالبہ کیا کہ وہ اس غلط مؤقف کو ترک کرے اور  فلسطینی عوام کے منصفانہ نصب العین کے ساتھ کھڑا ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan