Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے اندر 13 مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارا (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور مزاحمت کی 13 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جس کے نتیجے میں قابض فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر “معطی” نے مغربی کنارے کے 6 مقامات پر نوجوانوں اور قابض افواج کے درمیان تصادم  کے علاوہ 4 مقامات پر فائرنگ، دھماکہ خیز مواد کے دھماکے اور آباد کاروں کے حملے کے جوابی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کیں۔

مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے الرام میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران پتھراؤ کیا گیا اور “نیلی” بستی کے قریب کے علاقے میں فائرنگ کا حملہ ہوا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے نے طولکرم کے علاقے ’عتیل‘ میں قابض فوج کو بھاری گولیوں سے نشانہ بنایا، اس کے علاوہ طولکرم کیمپ میں بارودی سرنگ کی کارروائیوں اور بارودی مواد سے دھماکہ کیا، جس سے ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

نابلس گورنری کے علاقے “مادما” اور بورین میں نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران نوجوانوں کی طرف سے پتھراؤ کیا گیا، جب کہ فلسطینیوں نے قلقیلیہ کے قصبے عزون میں آباد کاروں کے حملے پسپا کردیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan