Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

علی اکبر ولایتی کا اسماعیل ھنیہ کو فون،مزاحمتی کارروائیوں پرمبارک باد

دوحا(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)کل منگل کواسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی اکبرولایتی نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ سے فون پر بات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق علی اکبر ولایتی نے فلسطین کے مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں پر اسماعیل ھنیہ کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور ان کی مزاحمت کی حمایت کرنے کے لیے اسلامی جمہوریہ کے ٹھوس موقف کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری طرف حماس  کے قاید نے ایرانی عہدیدار سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی تازہ ریاستی دہشت گردی اور فلسطین کی تازہ صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی بے لوث حمایت پر تہران حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan