Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

آباد کاروں کا رام اللہ میں واقع راس التین کمیونٹی اسکول پر دھاوا

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)کل اتوار کے روز یہودی آباد کاروں نے رام اللہ کے مشرق میں واقع “راس التین” اسکول پر دھاوا بول دیا، جسے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ آباد کاروں نے اسکول کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ ڈالیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ متعدد آباد کاروں نے اسکول پر دھاوا بول دیا۔ اس کی کھڑکیوں کو توڑ دیا اور اس میں موجود سامان کی بھی توڑ پھوڑ کی۔

یہ سکول رام اللہ  کے مشرق میں کفر مالک، خربہ ابو الفلاح اور المغیر کے دیہاتوں میں ایک بدو برادری میں واقع ہے۔اکتوبر 2020ء میں قابض انتظامیہ کی جانب سے اسکول کو مسمار کرنے کا فیصلہ جاری کیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جو اسرائیل کے مکمل کنٹرول میں ہے، جس میں کسی بھی وجہ سے تعمیرات ممنوع ہیں، چاہے وہ اسکول ہی کیوں نہ ہو۔یہ قابل ذکر ہے کہ “راس التین” اسکول سیٹلمنٹ اینڈ وال ریزسٹنس کمیشن اور وزارت تعلیم کے قائم کردہ چیلنج اسکولوں میں شامل ہے، جن کی تعداد اب مغربی کنارے کے ایریا میں 18 اسکولوں تک پہنچ چکی ہے۔
ان میں قابض ریاست کی طرف سے تعمیرات پر پابندی ہے، جبکہ شہری قابض اسرائیل کی پالیسی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی زمین پر رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan