بیت لحم – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اتوار کی شام غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے مشرق میں واقع کیسان گاؤں میں ایک یہودی آباد کار اپنی گاڑی تلے چار سالہ فلسطینی بچے کو روند کر فرار ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک آباد کار نے اپنی گاڑی چار سالہ جبریل محمد سوارکہ پر چڑھا دی جب وہ اپنے گھر کے قریب تھا جو کہ گاؤں کی طرف جانے والی مرکزی گلی سے متصل ہے۔ بچے کو گاڑی تلے کچلنے کے بعد صہیونی شرپسند فرار ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بچے کو بیت لحم کے مغرب میں بیت جالا میں واقع عرب سوسائٹی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج اور آباد کاروں نے جولائی کے مہینے میں لوگوں، ان کی املاک اور مقدسات کے خلاف 897 حملے کیے ہیں۔