Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی ریاستی جبر،فلسطینی خاندان اپنے ہاتھوں اپنے مکان مسماری مجبور

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) صیہونی قابض فوج نے کل جمعرات کی شام مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور ان کی املاک پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

 

صیہونی غاص فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے جبل المکبر قصبے میں السلعہ کے محلے میں ایک فلسطینی خاندان کو زبردستی اپنا گھر مسمار کرنے پر مجبور کردیا۔

قبل ازیں قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں راس العامود میں الشعیہ محلے میں شہید خیری علقم کے گھر کو مسمار کرنے کے فیصلے کی منظوری دی تھی۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے شمال میں واقع قصبے قفین میں مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیلی قابض افواج نے آج جمعرات کو علی الصبح مغربی کنارے میں گرفتاریوں کی ایک بڑی مہم شروع کی، جو ہیبرون کے شمال میں بیت عمر قصبے میں مرکوز تھی۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan