Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یو این آر ڈبلیو اے مکمل طور پر امدادی کارروائیاں روک دے گی: جنرل فلپو گرینڈی

palestine_foundation_pakistan_filippo-grandi-commissioner-general-un-relief-and-works-agency-unrwa

یو این ریلیف اور ورکس ایجنسی برائے فلسطینی ریفو جیز(یو این آر ڈبلیو اے) نے خبردار کیا ہے کہ وہ ستمبر کے مہینے میں وہ مکمل طور پر اپنی امدادی کارروائیاں روک رہے ہیں اگر انہیں تب تک امدادی رقوم فراہم نہیں کی گئیں۔

یو این آر ڈبلیو اے کمیشنر جنرل فلپو گرینڈی نے بدھ کے روز غزہ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو اس وقت 170ملین ڈالر کمی کا سامنا ہے ،اور فوری طور پر اس وقت 90 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

گرینڈی نے عرب اور امداد دینے والے ممالک سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر ادارے کو مالی امداد فراہم کریں ۔انہوں نے کہا کہ عرب لیگ نے 7.5% ادارے کا بجٹ پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک صرف 1%اداکیا ہے۔

گرینڈی نے مزید کہا کہ غزہ میں پچھلے ڈیڑھ سال سے یو این آر ڈبلیو اے کو محاصرے کی وجہ سے سکولوں اور مہاجر کیمپوں کی تعمیر کیلئے تعمیراتی سامان نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں 100سکولوں کیلئے عمارتیں تعمیر کرنا ضروری ہے ،اگر ایسا نہیں ہوسکا تو تعلیمی نظام مزید ابتری کا شکار ہو گا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan