Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صیہونی حکومت کی کھوکھلی سائبرعظمت کا بت پاش پاش ہو گیا

فلسطین ،(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) میڈیا ذرائع نے صیہونی حکومت کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی ویب سا‏ئٹ منقطع ہونے کی خبر دی ہے۔

سائبر حملے جنگ کیلئے ایک طاقتور اور کم خرچ آپشن میں تبدیل ہو گئے ہیں اور صیہونی حکومت کی بنیادی تنصیبات پر مختلف گروپوں کے سائبر حملے اور اہم اطلاعات تک رسائی اور انھیں شائع کرنا، اس ناجائز حکومت کی کھوکھلی سائبرعظمت کا بت پاش پاش ہونے کا سبب بنا ہے۔

صیہونی حکومت کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کمپنی بازان گروپ کی ویب سائٹ دسترس سے باہر نکل گئی ہے۔

انرجی پورٹل سائٹ کا کہنا ہے کہ صارفین نے جب اسرائیل کی اس آئل ریفائنری کمپنی کی ویب سائٹ سے رجوع کیا تو انھیں سرور کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا یا ان کے سامنے ریکویسٹ ٹائم آوٹ پیغام آیا۔

اس ویب سائٹ کو ہیک کرنے والے گروپ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر اس سائبر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک اس نے اسے قابل ذکر نقصان پہنچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران فلسطین کے حامی ہیکر گروپوں نے صیہونی ویب سائٹس پر کئی سائبر حملے کئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan