Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قاہرہ مذاکرات میں شرکت سیاسی قیدیوں کی رہائی سے مشروط:اسلامی جہاد

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اتوار کے روز اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے مصر کی میزبانی میں ہونے والےفلسطینی دھڑوں کے مذاکرات میں صرف اس صورت میں شرکت کریں گے جب فلسطینی اتھارٹی  حراست میں لیے اسلامی جہاد کے کارکنوں کو رہا کرے گی۔

انہوں نے شرط عائد کی کہ ان کی تحریک زیر حراست افراد کی رہائی کے سلسلے میں اس ماہ کے آخر میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہونے والے جنرل سیکرٹریوں کے اجلاس میں شرکت کرے۔

النخالہ نے ایک مختصر پریس بیان میں کہا کہ “ہم فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید اپنے مجاہدین بھائیوں کی رہائی سے قبل قاہرہ میں جنرل سیکرٹریز کے اجلاس میں نہیں جائیں گے۔”

ادھر اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ آئندہ اجلاس میں قاہرہ میں ہونے والی بات چیت مین شرکت کرے گی۔ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے غزہ میں ایک قومی اجلاس کے دوران اعلان کیا تھا کہ حماس فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی بات چیت میں سنجیدہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے اسلامی جہاد تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اس وقت عباس ملیشیا کی جیلوں میں اسلامی جہاد کے کئی کارکن اور رہ نما پابند سلاسل ہیں۔ ان میں مراد ملیشا (34 سال)، محمد براہمہ (37 سال)، عید محمد حمامرہ (28 سال)، محمد سالم علونہ (41 سال)، محمد فائزملیشا (42 سال)، مومین عدنان فشافشا (20 سال)، محمد خلیفہ (20 سال)، محمد خلیفہ (20 سال) محمد بن سلمان (20 سال) شامل ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے طول کرم سے اسلامی جہاد کے جمیل جمال جعار (24 سال) اور مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل سے جماعت کے رہ نما ارقم احمرو (57 سال) کو بھی گرفتار کیا۔

اس ماہ کی نو تاریخ کو فلسطینی دھڑوں نے اعلان کیا کہ انہیں مصر کی طرف سے جنرل سیکرٹریز کے اجلاس کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔یہ اجلاس آئندہ اتوار کو ہوگا۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan