Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنا امام حسین کا درس ہے۔

اسلام آباد (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر فلسطینی وفد نے اسلام آبا دمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ قومی حسین منی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔فلسطینی وفد کی قیادت مجلس علمائے فلسطین کے صدر شیخ ادیب یاسر جی کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ عالمی مہم برائے حق واپسی فلسطین کے سیکرٹری جنرل شیخ یوسف عباس اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم موجود تھے۔

فلسطینی وفد کی قیادت کرنے والے رہنما شیخ ادیب یاسر جی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنا امام حسین کا درس ہے۔ امام حسین نے ہمیں سکھایا ہے کہ کسی بھی ظالم قوت کے سامنے سر نہ جھکایا جائے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے فلسطینی وفد کو اعزازی شیلڈ دیں جبکہ فلسطینی وفد نے بھی علامہ ناصر عباس کو فلسطین کی نشانی تحفہ میں پیش کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan