اسلام آباد (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر فلسطینی وفد نے اسلام آبا دمیں مرکز مطالعات برائے خلیج و مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا اور دانشوروں سمیت اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی۔ فلسطینی وفد کی قیادت جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما سید البرکہ کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ مجلس علمائے فلسطین کے صدر شیخ ادیب یاسر جی اور عالمی مہم برائے حق واپسی فلسطین کے سیکرٹری جنرل شیخ یوسف عباس اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم موجود تھے۔
مرکز مطالعات برائے خلیج و مشرق وسطیٰ میں پہنچنے پر فلسطینی وفد کا استقبال مرکز کے صدر ناصر عباس شیرازی نے کیا۔جبکہ نشست میں ڈاکٹر منور حسین، ڈاکٹر قندیل عباس، ڈاکٹر عنایت خان سمیت دیگر دانشور اور تحقیق دان موجود تھے۔