Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کی لبنان کی سرحد پر فائرنگ، تین افراد زخمی

یروت ۔ مرکزاطلاعات فلسطین [ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن]بدھ کے روز حزب اللہ کے ارکان کے ایک گروپ نے اسرائیل کے ساتھ لبنان کی جنوبی سرحد پر آگ لگا دی اور بارودی سرنگوں کو دھماکے سے اڑا دیا، اسرائیلی پبلک ریڈیو “کان” کے مطابق واقعہ کے دوران اسرائیلی فورسز نے انتباہی طور پر فائرنگ کی۔

 

فائرنگ سے حزب اللہ کے 3 ارکان زخمی ہوگئے۔ لبنانی فوج اور UNIFIL فورسز نے شہریوں کو خاردار تاروں کی باڑ کے قریب جانے سے روک دیا۔

 

یونیفیل کے میڈیا آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر کانڈیس آرڈیل نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کا امن مشن بلیو لائن کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی پریشان کن رپورٹوں سے آگاہ ہے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ آرڈیل نے مزید کہا کہ صورتحال اب بہت حساس ہے اور ہم ہر ایک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی ایسی کارروائی کو روکیں جو کسی بھی قسم کے اضافے کا باعث بن سکے۔

 

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متعدد مشتبہ افراد لبنان کی سرحد پر حفاظتی باڑ کے قریب پہنچے اور سکیورٹی رکاوٹ والے علاقے پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ فوجی دستوں نے انہیں براہ راست دیکھا اور انہیں دور دھکیلنے کے لیے ذرائع کا استعمال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ افراد کی شناخت معلوم نہیں ہے۔ فوج اسرائیل کی خودمختاری اور حفاظتی باڑ کی کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے کام جاری رکھے گی۔اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا اس دوران جو ذرائع استعمال کئے گئے وہ ہلاکت خیز نہیں تھے۔

 

خیال رہے چند روز قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ لبنانی سرزمین سے ایک راکٹ داغا گیا تھا جو سرحد کے قریب اسرائیلی حدود میں پھٹ گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے لبنان کے اندر لانچ ایریا پر حملہ کردیا تھا۔ ’’العربیہ‘‘ کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی بمباری نے جنوبی لبنان میں کفر شوبا کے اطراف کے علاقے میں 20 سے زیادہ گولیاں برسائی ہیں۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan