Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الشیخ ناجح بکیرات اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد شہر بدر

مقبوضہ بیت المقدس ۔ [مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن]اسرائیلی پولیس نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اردن کی قائم کردہ ‘سپریم اوقاف کونسل’ کے نائب ناجح بکیرات کو رہا کرنے کے بعد انہیں القدس بدر کردیا۔

اسرائیلی پولیس نے الشیخ ناجح  بکیرات کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا۔ رہائی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اردن کی طرف سے حرم قدسی کے لیے قائم سپریم اوقاف کونسل کے سربراہ نے کہا کہ گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، مسجد اقصیٰ اور اس سے ملحقہ تمام مقدس مقامات کا دفاع ہمارا حق ہے۔

 

فلسطینی خبر رساں ادارے ‘وفا’ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ‌ میں ایک کارروائی کے دوران سپریم اوقاف کونسل کے سربراہ الشیخ عبدالعظیم سلھب اوران کے نائب الشیخ ناجح بکیرات کو حراست میں لے کرکئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا۔

اس کے بعد قابض پولیس نے الشیخ ناجح بکیرات کوایک نوٹس تھمایا گیا جس میں انہیں کہا گیا تھا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوسکتے۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan