مقبوضہ بیت المقدس – [مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن ]اتوار کی شام قابض صیہونی فوج نے ایک فلسطینی خاتون کو گولی مارنے کے بعد گرفتار کر لیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح محلے میں چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ فوجیوں نے القدس کے الشیخ جراح محلے کے قریب ایک فلسطینی خاتون پر اس وقت گولی چلا دی جب اس نے لائٹ ریل کے اندر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔
عبرانی میڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی تصاویر میں لڑکی کو زخمی ہونے کے بعد زمین پر پڑی دیکھا جا سکتا ہے۔ قابض فوجیوں نے گھیرے میں موجود لڑکی کو ہتھکڑیاں لگائی گئی ہیں۔
فلسطینی اسیران انفارمیشن سینٹر نے کہا ہے کہ قابض فوج نے القدس میں جس خاتون کو گولی ماری ہے اس کی شناخت سمیرا حرباوی کے نام سے کی گئی ہے، ان فورسز نے اس کے بچوں کو الشیخ جراح محلے سے گرفتار کیا۔