Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نیتن یاہو کے بیان نے ایک بار پھر صیہونی رژیم کے فاشسٹ ہونے کو ظاہر کر دیا ہے، حماس

حماس نے غاصب صیہونی رژیم کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے پر مبنی بیان کی مذمت دیتے ہوئے اسے صیہونی رژیم کے فاشسٹ ہونے کا عکاس قرار دیا ہے۔

فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تحریک نے آج بروز بدھ 27 جون 2023ء صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے صیہونی رژیم کے فاشسٹ ہونے کا عکاس قرار دیا ہے۔ صیہونی چینل کان نے آج صبح خبر دی تھی کہ بنجمن نیتن یاہو نے خارجہ امور اور پارلیمنٹ کی سلامتی کے کمیشن کی ایک میٹنگ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام پر مبنی مطالبہ مکمل طور پر ختم کر دینا چاہئے۔ حماس نے اس بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے تصور کو ختم کر دینے پر مبنی بیان فاشزم پر مبنی ہے اور اس سے ایک بار پھر صیہونی رژیم کا فاشسٹ چہرہ عیاں ہوتا ہے۔ اس بیان سے صیہونی رژیم کے حقیقی اہداف واضح ہو جاتے ہیں جو قیام امن کے جھوٹے دعووں کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔ یہ حقیقی اہداف فلسطینیوں کا قتل عام، نسل کشی اور طاقت کے بل بوتے پر صیہونی بستیاں تعمیر کرنے پر مشتمل ہیں۔

حماس نے فلسطین اتھارٹی اور پی ایل او سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکمرانوں کے ساتھ بیہودہ اور فضول مذاکرات ختم کر دیں اور ان کے ساتھ جاری سکیورٹی تعاون فوراً روک دیں۔ اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس نے صیہونی دشمن کے مقابلے میں تمام فلسطینیوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کی نابودی اور اس سے اپنے قومی حقوق واپس لینے کیلئے متحد ہو کر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ حماس نے عرب ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کے خلاف پابندیاں عائد کریں اور اس کے ساتھ دوستانہ تعلقات کیلئے جاری سفارتکاری روک دیں۔ کیونکہ اس کا نتیجہ غاصب صیہونی رژیم کی بدمعاشی اور دشمنی پر مبنی اقدامات میں اضافے کی صورت میں ظاہر ہو گا۔ آخر میں حماس نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ نیتن یاہو کے حالیہ بیان کا سختی سے نوٹس لیں اور اس کی مذمت کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan