Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے حماس کے 05 حامی اغوا کر لیے

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel13

عباس ملیشیا نے اسلامی تحریک مزاحمت -حماس کے حامیوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کی مہم جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ، الخلیل، سلفیت اور نابلس سے حماس کے پانچ حامی اغوا کرلیے. قلقیلیہ میں حماس کے دو قیدیوں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق منگل کے روزعباس ملیشیا نے الخلیل سے حازم فاخوری اور سعیر شہر میں اسلامی خیراتی انجمن کے سکول کے سامنے سے عیسی اشلالدہ کو اغواء کرلیا۔ عباس ملیشیا نے الشلالدہ کے خلاف یہ کارروائی یہ جانتے ہوئے کی کہ وہ کئی سال اسرائیلی اور عباس ملیشیا کے عقوبت خانوں میں گزار چکے ہیں۔

اسی طرح کی ایک کارروائی عباس ملیشیا نے الخلیل کے علاقے سے متعدد نوجوانوں کو اغواء کیا جن کے بارے میں بیس دن گزرنے کے بعد بھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا. نابلس کے علاقے میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے متعدد بیماریوں میں مبتلا داود رواجبہ بھی عباس ملیشیا کے ہتھے چڑھ گئے.

ملیشیا پہلے بھی ان کو گرفتار کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا چکی ہے۔ اسی طرح رام اللہ میں بیر زیت یونیورسٹی کے طالب منذر علوی کو بھی ملیشیا نے یہ جانتے ہوئے بھی اغوا کرلیا کہ وہ پہلے بھی ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔

ادھر صہیونی جیل میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے عباس محمد اور عصام سلیمان کے چچا 46 سالہ وصفی طاہر سلیمان کو عباس ملیشیا نے سلفیت سے اغوا کیا۔ دوسری جانب قلقیلیہ کے علاقے میں عباس ملیشیا کی ماتحت عدالت نے حماس کے حامی کئی فلسطینیوں کو قید کی سزا سنائی ہے جن میں 37 سالہ عبدالفتاح داود کو ڈیڑھ سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

داود شادی شدہ ہیں، وہ متعدد مرتبہ گرفتاری کے بعد آٹھ ماہ سے زیادہ ملیشیا کی جیلوں کی سختیاں کاٹ چکے ہیں۔ اسی طرح 22 سالہ امیر نمر خدرج کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ادھرعباس ملیشیا نےایک مریض فلسطینی قیدی عمر بسام ذیاب کو تفتیش کے نابلس منتقل کردیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan