ناجائز صیہونی حکومت کی سائبر سکیورٹی کے چیف نے اعتراف کیا ہے کہ اس حکومت کے خلاف سائبر حملوں میں تین گنا تک اضافہ ہو چکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے سائبر سکیورٹی ادارے کے سربراہ گابی پورٹنوئے نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ برس سے اب تک صیہونی حکومت کے خلاف سرگرم ہیکرز گروپ کی تعداد تین گنا ہو گئی ہے جبکہ اسکے خلاف سائبر حملوں کی کوششوں میں بھی ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ بدھ کو صیہونی ذرائع ابلاغ نے اپنی فضائیہ کے مراکز پر سائبر حملے کی خبر دی تھی۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ناجائز صیہونی حکومت کے مراکز کی مختلف ویب سائٹوں پر روزانہ کی بنیادوں پر سائبر حملے ہوتے رہے ہیں۔
سائبر حملوں کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی کمزوری اس قدر رہی ہے کہ حتیٰ اس حکومت کے حساس ترین مراکز اور اداروں منجملہ خفیہ ایجنسی اور اسپیشل آپریشن یونٹ موساد اور پارلیمنٹ کی ویب سائٹیں بھی ہیک کی جا چکی ہیں.
مسلسل ہیکنگ اور سائبر حملوں کی زد پر رہنے کے باوجود غاصب صیہونی حکومت ہمیشہ ان حملوں کی ماہیت کو چھپاتی رہی ہے. قابل ذکر ہے کہ آج کے دور میں سائبر حملے جنگ کے ایک اٹوٹ اور اہم حصے میں تبدیل ہو چکے ہیں جن کے ذریعے کم سے کم خرچ کے ساتھ بڑے سے بڑا نقصان دشمن کو پہنچایا جا سکتا ہے.