فلسطینی مزاحمتی گروہ عرین الاسود نے صیہونی اسپیشل کمانڈوز کے ساتھ جھڑپ کے دوران فارس حشاس کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صیہونیوں کے ساتھ دوبدو لڑائی کےلئے آمادہ ہیں۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے جرأت و بہادری سے قابض فوجیوں کا مقابلہ کیا اور صیہونی فوجی تمام تر حقارت کے ساتھ بلاطہ کیمپ سے پسپائی پر مجبور ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مجاہدوں نے دو روز قبل دستی بموں اور فائرنگ کرکے قابض صیہونیوں کے نابلس کے قدیمی علاقے میں ناپاک منصوبے کو ناکام بنایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق عرین الاسود نے تمام فلسطینی مزاحمتی گروہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں صیہونیوں سے دوبدو لڑائی کے لئے آمادہ ہو جائیں اور خدا کی ذات پر توکل کرتے ہوئے قدم اٹھائیں اور اس راہ میں ثابت قدم رہتے ہوئے کسی بھی طرح کے حالات میں نہ پیچھے ہٹیں اور نہ شکست قبول کریں۔
اس مزاحمتی گروہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مزاحمت کی ریل آگے کی جانب حرکت کی رہی ہے اور یہ کسی صورت رکنے والی نہیں ہے۔