کل سوموار کو صہیونی مرکزی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے اور سلوان قصبے سے تعلق رکھنے والے 4 فلسطینیوں کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائیں۔
وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کے وکیل محمد محمود نے بتایا کہ قابض ریاست کی عدالت نے نوجوان بلال الجعبری کو 5 سال قید کی سزا سنائی اور 12000 شیکل جرمانہ کیا گیا۔ یہ رقم یہودی آباد کاروں کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ تین ہزار شیکل الگ سے جرمانہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی عدالت سے نوجوان معتز السعو، کو 4 سال قید اور 12,000 شیکلز کا جرمانہ “آباد کاروں کے لیے معاوضہ” اور 2,000 شیکل کا ایک اور جرمانہ عاید کیا ہے۔
وکیل محمود نے مزید کہا کہ قابض عدالت نے دو نوجوانوں نشات دوابشہ کو 32 ماہ اور قسام الاعور کو 26 ماہ قید کی سزا بھی سنائی ہے۔