فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں عازمین کا پہلا گروپ سوموار کو رفح کراسنگ کے ذریعے قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہوگیا جہاں سے وہ مملکت سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
غزہ کی پٹی سے 2,668 عازمین کی روانگی کو چار دنوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ منظور شدہ مشنز (انتظامی، تبلیغی، طبی اور میڈیا) کے ذریعے حجاج کی خدمت، ان کے آرام اور عبادات کی تکمیل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے دیگر رضا کار بھی موجود ہوں گے۔
فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کی سربراہی میں سرکاری اداروں نے اس سیزن کی کامیابی کے لیے اپنا طریقہ کار مکمل کر لیا ہے، جس کا آغاز عوامی قرعہ اندازی سے ہوا ہے۔ اس کے بعد ضروری ویزوں کا حصول ممکن بنایا گیا۔ اس کے بعد مصر اور سعودی عرب میں فضائی اور زمینی نقل و حمل کے معاہدوں کو مکمل کیا گیا۔