سوموار کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے وفد نے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی سربراہ میں قاہرہ میں مصری انٹیلی جنس کے وزیر جنرل انٹیلی جنس عباس کامل سے ملاقات کی۔
ملاقات میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری، خالد مشعل، خلیل الحیہ اور روحی مشتہی شامل تھے۔
کل منگل کے روز ایک پریس بیان میں حماس نے اس ملاقات کو “مثبت اور نتیجہ خیز” قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ فلسطینی موقف کے اتحاد اور فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کی پٹی کے مصائب کے خاتمے کے لیے حماس اور مصر کی گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔
حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا، جس میں سیاسی اور علاقائی صورتحال، خاص طور پر فلسطینی علاقوں، غزہ کی پٹی میں حالیہ کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال، مغربی کنارے اور القدس کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔