Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین کا دورہ منسوخ کرنے کی بعد انٹونی بلنکن سعودی عرب جائیں گے

امریکہ کے وزیر خارجہ “انٹونی بلنکن” نے حالیہ ہفتے صیہونی حکام سے ملاقات اور مختلف امور پر مشاورت کے لئے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنا تھا، لیکن بعض وجوہات کی بنا پر یہ دورہ منسوخ کرنے کے بعد اب امریکی فارن منسٹر سعودی عرب جائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ رواں ہفتے کے وسط میں اپنے اتحادی سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ ان دنوں امریکہ و سعودی عرب کے تعلقات نازک موڑ پر ہیں۔ انٹونی بلنکن 6 جون کو سعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ دو دن تک قیام کریں گے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ دونوں ممالک سوڈان کے بحران میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک سوڈان کے متحارب گروپوں میں طویل المدت جنگ بندی عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان “متھیو ملینر” نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انٹونی بلنکن سعودی حکام کے ساتھ اپنی گفتگو میں علاقائی، بین الاقوامی اور دو طرفہ امور کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون پر بات کریں گے۔ وہ بدھ 7 جون کو خلیج فارس تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس اور جمعرات 8 جون کو ریاض میں ہونے والے داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ انٹونی بلنکن کا دورہ سعودی عرب، امریکی قومی سلامتی کے مشیر “جیک سالون” کے مذکورہ ملک کے سفر کے کچھ ہفتوں بعد اور جو بائیڈن کے دورہ ریاض کے ایک سال بعد عمل میں آیا ہے۔ صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ نے بتایا کہ مغربی ایشیاء کے سفر کے دوران انٹونی بلنکن نے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنا تھا لیکن اب یہ دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan