Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صیہونی فوج نے بیت لحم میں آثار قدیمہ کا مقام بلڈوز کردیا

کل جمعرات کو صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب میں الخضر قصبے میں آثار قدیمہ کے ایک علاقے کو بلڈوز کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض ریاست کےحکام نے قصبے کے جنوب میں خربہ فاؤر میں ایک آثار قدیمہ کے علاقے کو بلڈوز کرنا شروع کر دیا، جس کا مقصد آبادکاری کی سڑک جو “سٹریٹ 60” کے نام سے جانا جاتا ہے کو وسعت دینا ہے۔

اسرائیلی قابض افواج کو رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع المغیر گاؤں میں ایک زرعی تنصیب پر زمین کے ایک قطعے کو ضبط کرنے اور کام اور تعمیرات کو بند کرنے کا نوٹس جاری کیا۔

قابض فوج نے المغیر گاؤں پر دھاوا بولا اور شہری نائل راشد الحاج محمد کو فوجی ٹاور قائم کرنے کے بہانے گاؤں کے مشرقی دروازے پر واقع اس کی 5 دونم اراضی کو ضبط کرنے کا نوٹس دیا۔

قابض فورسز نے رزق ابو نعیم کو گاؤں کے مشرقی جانب ایک زرعی مرکز میں کام اور تعمیرات روکنے کا نوٹس بھی دیا۔ قابض فوج نے مسلسل 20روز سے المغیر گاؤں کے مشرقی دروازے کو بند کر رکھا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan