آج منگل کی صبح اسرائیلی قابض فوج نے جلبوع جیل کے اندر قیدیوں کےسیلوں پر دھاوا بول دیا اور قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کی ڈرور، یماز اور مساڈا یونٹوں نے جلبوع جیل کے اندر سیکشن 3 پر دھاوا بول دیا اور سیکشن کے اندر وسیع تلاشی لی۔
خیال رہے کہ جلبوع جیل اسرائیل کی سخت سکیورٹی والی جیل تصور کی جاتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل یہ جیل اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنی تھی اس سے نو فلسطینی قیدی سرنگ کے راستے فرار ہوگئے تھے۔ اس وقت اس جیل میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد 1200 ہے جو اس جیل کی گنجائش سے کہیں زیادہ ہے۔
قابض اسرائیلی انتظامیہ نے فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی سزاکے طور پر ان کی بڑی تعداد کو جیلوں میں ڈالنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔
دوسری طرف فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی نے بتایا ہے کہ بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف احتجاج شروع کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔