Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بیت المقدس: فائرنگ کے نتیجے میں ایک یہودی خاتون آباد کار زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم کوخاف یعقوب نامی یہودی بستی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون یہودی آباد زخمی ہوگئی۔

عبرانی ٹی وی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ فلسطینیوں کی طرف سے ایک یہودی آباد کار خاتون کو گولی ماری گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو علاج کے لیے  ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم ٹی وی چینل نے اس واقعے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

عبرانی میڈیا نے بتایا کہ کوخاف یعقوب یہودی بستی میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور کسی مشتبہ فلسطینی کے یہودی بستی میں داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا جس کےبعد یہ اطلاع ملی کہ ایک یہودی آباد کار خاتون کو گولی ماردی گئی ہے۔

اسرائیل کے فوجی ریڈیو کے مطابق یہودی لڑکی کی عمر بارہ سال ہے اور اسے معمولی زخم آئے ہیں۔ ریڈیو  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہ ظاہر ایسے لگتا ہے کہ یہ آوارہ گولی سے زخمی ہوئی۔

واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری علاقے میں پھیل گئی اور فلسطینی شہریوں کے گھروں کی تلاشی شروع کردی۔

خیال رہے کہ یہ یہودی بستی 1984ء میں قائم کی گئی تھی۔ اس کالونی کےقیام سے چار سال قبل بیت المقدس میں کفر عقب کی اراضی پر اسرائیلی فوج نے قبضہ کرلیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan