اسلام ٹائمز۔ آج بحرین کے وزیر خارجہ “عبداللطیف بن راشد الزیانی” نے اپنے صیہونی ہم منصب “ایلی کوھن” کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ دلچسپی کے موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس ٹیلیفونک مشاورت میں مشرق وسطیٰ کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ بحرین اور اسرائیل کے ڈپلومیٹک سربراہان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مشترکہ اقدامات کرنے پر زور دیا، حالانکہ صیہونی رژیم خود علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے۔ یاد رہے کہ ستمبر 2020ء میں امریکی صدر “ڈونلڈ ٹرامپ” کے دور صدارت میں بحرین اور صیہونی رژیم کے درمیان تعلقات کی بحالی کا معاہدہ انجام پایا تھا۔ بحرینی حکومت کے اس اقدام سے بحرین کے انقلابی حلقوں اور امت مسلمہ میں غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔