Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی خون ایک سرخ لکیر ہے: مشترکہ مزاحمتی کنٹرول روم

فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے مشترکہ کنٹرول روم نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینیوں کا خون ایک سرخ لکیر ہے اور فلسطینی عوام کی زندگیوں سے چھیڑ چھاڑ ایسی چیز ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

” حریت پسندوں کا انتقام” عظیم الشان اجتماع کے دوران غزہ، جنین، لبنان اور شام میں “اسلامی جہاد” کی جانب سے غزہ پر حالیہ جارحیت کے شہداء کی یاد میں منعقد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جہاد کے عسکری بازو “قدس بریگیڈز” کے لیڈروں کی شہادت کے پہلے لمحوں سے ہی مزاحمت نے واضح کیا کہ “اسلامی جہاد” خلیل البہتیینی، جہاد الغانم اور طارق عزالدین کی مجرمانہ شہادت کا وقت اور حساب چکانے کا وقت آنے والا ہے۔

مشترکہ کنٹرول روم نے وضاحت کی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی پالیسی کوبری طرح ناکام بنا دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دُشمن کی جارحیت داری کا مقصد مزاحمتی قائدین اور القدس بریگیڈز کے کمانڈروں کو قتل کرنا تھا۔ مگر دشمن کی جارحیت بری طرح ناکام رہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹٰی پرجارحیت مسلط کی تھی جس میں اسلامی جہاد کے تین سرکردہ رہنماؤں سمیت 33 فلسطینی شہید ہوگئے تھے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan