اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے “نام نہاد فلیگ مارچ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیےبیت المقدس کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں فوج اور پولیس کو ہائی الرٹ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ نام نہاد اسرائیلی ریاست اندر سے کس قدر کھوکھلی ہوچکی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک پریس بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سرزمین پر لہرانے والا فلسطین کا علم وطن اور اس کے حقیقی مالکان کے تشخص کو مضبوط کرتا ہے۔ دشمن کے ساتھ تصادم کے باب جاری ہیں اور ہمارے عوام زمین اور القدس کو آزاد کر کے رہیں گے۔
ہنیہ نے اس بات پر زور دیا کہ اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس کے مذہبی اور قومی جہتوں کے ساتھ تنازعہ کی نوعیت کو واضح کرتا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کی القدس میں پرانے شہر کی بندش مقبوضہ یروشلم میں ہمارے لوگوں کی ثابت قدمی کے بارے میں آباد کاروں کے خوف کی عکاسی کرتی ہے۔