Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 24 گھنٹوں میں 25 مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج اور آباد کاروں کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر “معطی” نے مغربی کنارے اور یروشلم میں مزاحمت کی 25 کارروائیوں کی نگرانی کی نشاندہی کی، جن میں خاص طور پر 3 شوٹنگ کی کارروائیاں، دھماکہ خیز مواد پھینکنا، ایک فوجی گاڑی کونذرآتش کرنا، آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کرنا اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنا جیسے واقعات شامل ہیں۔

مزاحمتی کارکنوں نے نابلس میں “یوسف مزار” کے علاقے میں آباد کاروں کے دھاوا بولتے ہوئے قابض فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے دوران اسے مقامی دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنانے کے بعد اسے آگ لگا دی۔

مزاحمت کاروں نے “مزار یوسف ” کے علاقے پر حملے کے ردعمل کے دوران دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیلوں سے قابض افواج کو نشانہ بنایا۔

طوباس شہر پر دھاوا بولنے کے دوران قابض فوج پر فائرنگ کی گئی، جب کہ مزاحمت کاروں نوجوانوں نے الخلیل شہر کے بیت امر میں آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ اور مولوتوف کاک ٹیل پھینکے۔

رام اللہ کے علاقے عین بوبین میں آباد کاروں سے تصادم کے دوران پتھراؤ سے ایک آباد کار زخمی ہوگیا۔

بیت المقدس رام اللہ، طوباس، نابلس، بیت لحم اور الخلیل کے علاقوں میں 11 مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، اس دوران نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan