Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں سے یہودیوں کا فلیگ مارچ روکنے کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس کی سرکردہ شخصیات نے مسجد اقصیٰ میں موجودگی اور بندھن کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ “فلیگ مارچ” کو ناکام بنایا جا سکے۔ یہ متنازع فلیگ مارچ کل جمعرات کو منعقد ہونے والا ہے۔

القدس کے محقق فخری ابو دیاب نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور یروشلم شہرمیں فلسطینی مسلمانوں کی موجودگی اسرائیلی اشتعال انگیز فلیگ مارچ کو روکنے اور مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی کوشش کو ناکام بنانے اوراسے روکنے کا کا سب سے نمایاں عنصر ہے۔

فخری ابو دیاب نے توجہ دلائی کہ بیت المقدس بالخصوص اور مقبوضہ اندرون فلسطین کے اندرونی علاقوں میں فلسطینیوں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ہر وہ شخص جو مسجد اقصیٰ اور یروشلم شہر تک پہنچ سکتا ہے وہ قبلہ اول میں اپنی حاضری یقینی بنائے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مقدس مقامات کو حملوں سے بچانے کے لیے مسجد اقصیٰ کے  ساتھ  ربط ایک شرعی اور قومی فریضہ ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت یہ مارچ قابض کی فوجی کارروائی میں ناکامی اور غزہ کی پٹی پر اس کی حالیہ جارحیت کے بعد قابض ریاست کی فلسطینی معاشرے کو تقسیم کرنے ناکام سازش کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔

ابو دیاب نے زور دے کر کہا کہ مسجد اقصیٰ پر قابض ریاست کی خیالی خودمختاری کو ناکام بنانے کے لیے موجودگی ضروری ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پربھی مہم چلائی جانی چاہیے۔

ابو دیاب نے کہا کہ قابض نے جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں دسیوں ہزار کی بھاری موجودگی سے بچنے کے لیے جمعرات کو فلیگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

اسی تناظر میں القدس انٹرنیشنل سنٹر کے سربراہ حسن خاطر نے اس بات کی تصدیق کی کہ یروشلم شہر یہودیت کی بے مثال ریاست کے سامنے ہے۔

خاطر نے وضاحت کی کہ یروشلم شہر اب فلیگ مارچ کی تیاری کے لیے فوجی بیرکوں میں تبدیل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا کارکنوں نے جمعرات کو طلوع فجر کے وقت مسجد اقصیٰ میں فجر عظیم فجر کے احیاء کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan