Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نے تین بچوں کی ماں کو گولی مار کر شہید کردیا

نابلس – مرکزاطلاعات فلسطین+-
اسرائیلی فوج نے تازہ ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے والی خاتون کی شناخت ایمان زیادہ احمد عودہ کے نام سے کی گئی ہے جن کی عمر چھبیس سال ہے اور ان کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔

ایمان کی شہادت کے بعد کل جمعرات کو غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کے لیے شہید خاتون پر چاقو حملے کا الزام عاید کیا ہے۔شہید ہونے والی خاتون تین بچوں کی ماں بتائی جاتی ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ شہید ہونے والی خاتون کو زخمی حالت میں رفیدیا ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ گولی لگنے کے بعد ہلال احمر کے طبی امدادی کرکن جائے وقوعہ پر پہنچے مگرقابض فوج نے انہیں تڑپتی خاتون کی مدد کرنے کی اجازت نہیں دی۔ شدید زخمی حالت میں زمین پر پڑی خاتون کو دو گھنٹے کے بعد ہسپتال لے جانے کی اجازت دی۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ایمان زیاد احمد عودہ قابض فوجیوں کی جانب سے حوارہ کے مقام پر سینے میں گولی مارنے سے شہید ہوئیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ شہیدہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں رفیدیا سرکاری اسپتال پہنچایا گیا مگرکچھ ہی دیر میں اس کی شہادت کا اعلان کردیا گیا۔

عبرانی اخباریدیعوت احرونوت کی ویب سائٹ پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ خاتون نے حوارہ کے قریب “اینابس” موڑ پر ایک آباد کار کو چاقو مارنے کی کوشش کی جس پر اسرائیلی فوجیوں نے اس پر گولی چلائی۔

مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف قابض فوج کے جرائم میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کل جمعرات کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی مزاحمت کاروں سمیت چار فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan