کل جمعرات کو مقبوضہ فلسطین کے شمال اور جنوب میں بڑے علاقوں سے بجلی منقطع کر دی گئی اور جن شہروں سے بجلی منقطع ہوئی ان میں تل ابیب، حیدرا، بتاح تکوا، رمت گان، ریشون لیزیون، ایکر، تبریاس اور دیگر شامل ہیں۔ شبہ ہے کہ سائبر حملے کے بعد بجلی کی بندش ہوئی۔
قابض ریاست کی بجلی کمپنی کے ڈائریکٹر نے سائبر حملے کے نتیجے میں اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کے امکان کی تردید کی۔
انہوں نے عبرانی پبلک براڈکاسٹر کان کو بتایا کہ “حیفا پاور اسٹیشن نے کام کرنا بند کر دیا، بظاہر زیادہ دباؤ کی وجہ سے ایسا یوا ہے، ہمیں یقین ہے کہ ایک گھنٹے کے بعد ملک کے تمام حصوں میں بجلی واپس آ جائے گی۔ بریک ڈاؤن کےبعد بجلی بند کردی گئی۔
بجلی کی بندش کی وجہ سے ٹریفک لائٹس میں خلل پڑا، جس کی وجہ سے “تل ابیب” میں کئی چوراہوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا اور قابض پولیس نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ متبادل سڑکوں پر چلیں اور پرہجوم چوراہوں تک پہنچنے سے گریز کریں۔
بجلی کی بندش سے شاپنگ مالز، گلیوں، کام کی جگہوں اور اداروں میں بھی کام میں خلل پڑا۔
یہ بریک ڈاؤن ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب دوسری طرف گم نام ہیکرز کی جانب سے اسرائیل کے متعدد اداروں کے نیٹ ورکس پر سائبر حملے کیے گئے ہیں۔