ہیکرز صیہونی غاصب حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاہو کا فیس بک سائٹ پر صفحہ ہیک کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
عبرانی چینل 7 نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعے وزیر اعظم نیتن یاہو کا اکاؤنٹ ہیک کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اس پر فارسی زبان میں متن اور ویڈیو کلپس ہوسٹ کیے۔ یہ واقعہ حالیہ دنوں میں سائبر جنگ میں نیا اضافہ ہے۔
بدھ کی صبح ایک برقی حملے نے صیہونی پورٹس کمپنی اور حیفا پورٹ کی انٹرنیٹ سائٹس کو درہم برہم کر دیا۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ “گمنام سوڈان” ہیکر گروپ نے کل صبح صیہونی ویب سائٹس پر حملہ کیا۔
منگل کو 15 صہیونی ویب سائٹس جن میں بینک، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں اور سرکاری ادارے شامل ہیں سائبر حملے کا نشانہ بنے۔