Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی رمضان المبارک کے آخری آیام میں قبلہ اول میں نفیر عام کی اپیل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف میں رباط میں نماز اور اعتکاف کے لیے ریلی نکالیں اور اس کا دفاع کریں۔

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کال خاص طور پر آباد کار گروپوں کی جانب سے رمضان کے بابرکت مہینے کے آخری عشرہ میں مسجد پر دھاوا بولنا جاری رکھنے کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی اپیل ہے۔

بیان میں صہیونی قابض ریاست کو خبردار کیا کہ وہ اقصیٰ، معصوم عبادت گذاروں اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی عوام کے خلاف کسی قسم کی حماقت سے کام نہ لیں۔

حماس نے عرب اور اسلامی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قبضے اور اس کی فاشسٹ حکومت کی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کریں کیونکہ اسے نقصان پہنچانا خطے کی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ ہے۔ اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے  مذہبی عقیدے اور جذبات کو شدید ٹھیکس پہنچے گی۔

سینکڑوں انتہا پسند آباد کاروں نے منگل کی صبح مراکشی گیٹ سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، جسے اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے فوج پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan