جمعہ کی شام تل ابیب میں فائرنگ اور گاڑی چڑھانے کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار ہلاک اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔
نامہ نگاروں نےبتایا کہ تل ابیب میں فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فائرنگ اور رن اوور کی کارروائی میں ایک شخص ہلاک اور متعد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس کارروائی کو “دہشت گردانہ حملہ” قرار دیا اور کہا کہ ایک کار نے تل ابیب کورنیشے میں متعدد راہگیروں پر چڑھ گئی۔ اس میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔
اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ ایک کار الٹنے سے پہلے سمندر کے کنارے ایک پارک کے قریب لوگوں کے ایک گروپ سے ٹکرائی۔
پولیس نے مزید کہا کہ انہوں نے کار کے ڈرائیور کو گولی مار دی، جس پر پولیس کو شبہ ہے کہ وہ چوری شدہ کار ہے اور اس کا تعلق مغربی کنارے سے ہے۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان پہلے ہی سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز وادی اردن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم سے کم تین یہودی آباد کار خواتین ہلاک ہوگئی تھیں۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ اور لبنان میں حماس کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔