Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی بیت المقدس میں مزاحمتی کارروائی کی تحسین

 تل ابیب میں چاقو سے حملہ مسجد اقصیٰ کے خلاف جنگ کاردعمل ہے
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک فلسطینی نوجوان کی جانب سے تل ابیب میں قابض صہیونی فوج پرکیے گئےچاقو حملے کی تعریف کرتے ہوئے اس مزاحمتی کارروائی کو مسجد اقصیٰ کے
خلاف قابض صہیونی دشمن کی جارحیت کا ابتدائی رد عمل قرار دیا ہے۔

حماس کےیروشلم کے لیے ترجمان محمد حمادہ نے آج صبح تل ابیب کے جنوب میں واقع تعزروین اسکوائر میں فلسطینی مزاحمت کارکی جانب سے کیے گئے اس بہادرانہ حملے پر مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ آج منگل کو تل ابیب میں ایک فوجی کیمپ کے قریب فلسطینی مزاحمت کار نے چاقو سے قابض فوجیوں پر حملہ کرتے ہوئے دو فوجیوں کو گھائل کردیا تھا۔

حمادہ نے ایک پریس بیان میں زور دیا کہ یہ آپریشن مسجد اقصیٰ کے خلاف قابض ریاست کی جنگ اور اس کے صحنوں میں اشتعال انگیز قربانیاں ذبح کرنے کے ارادوں کا ابتدائی ردعمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی مزاحمتی کارروائیاں قابض فوج اور آباد کاروں کے لیے زیادہ مہلکت اوربدتر ہوں گی۔

میگان ڈیوڈ ایڈوم پیرا میڈیکل سروسز کے مطابق ایمرجنسی کال سننے والے عملے نے دو افراد کو طبی امداد فراہم کی جنہیں چاقو سے زخم آئے تھے۔ یہ فوجی مرکزی شاہراہ پر تصريفين فوجی بیس کے قریب حملے کا نشانہ بنے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan