Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اہلیان بلوچستان 23 رمضان کو عالمی یوم القدس منائیں گے۔ القدس کانفرنس اعلامیہ


ملک بھر میں 23 رمضان کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا، حکومت یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ کانفرنس کے شرکاء کا مطالبہ

پاک سرزمین پر اسرائیل کے لئے کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کا راستہ روکنے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
حکومت اسرائیل کے لئے کام کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے۔ کانفرنس میں مطالبہ

کوئٹہ ( مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں سالانہ القدس کانفرنس بعنوان ”فلسطین کا دفاع پاکستان کا دفاع“ کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ مہمان خصوصی اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔
القدس کانفرنس سے مولانا عبد القادر لونی مولانا عبد الحق ہاشمی میر مہیم خان بلوچ مولانا فضل ربی مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمٰن امان اللہ شادیزئی و دیگر کا خطاب
کانفرنس میں بلوچستان کے ممتاز سیاسی سماجی و مذہبی رہنما شریک ہوئے۔


القدس کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے صدر مولانا عبد القادر لونی جمعیت اتحاد العلماء کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عطاء الرحمٰن پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار خادم حسین وردگ جمعیت اھل حدیث کے صوبائی صدر مولانا فضل ربی نیشنل پارٹی کے رہنما ریاض احمد زہری سابقہ مرکزی جنرل سیکریٹری جمہوری وطن پارٹی ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی صدر سید عتیق الرحمن مولانا حافظ عبد الحفیظ جماعت اھل سنت بلوچستان کے صوبائی صدر پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی ایڈوکیٹ عبدالہادی نیشنل پارٹی کے رہنما آصف جان مسیح الخدمت بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمد کرد مفتی سنزر سعید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔



القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ23 رمضان المبار ک کے دن دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بھی عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔ حکومت رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس منانے کا سرکاری اعلان کرے او ر ملک بھر میں اسرائیل کے سلیپر سیل کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطین پر قائم کی جانے والی صہیونی ریاست اسرائیل کو غاصب اور ناجائز قرار دیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں اسرائیل کے لئے کام کرنے والے عناصر اسکولوں اور مختلف مقامات پر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے لئے نرم گوشہ پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں کر رہے ہیں اور پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں۔مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ملک بھر میں 23رمضان المبارک بروز جمعہ کو عالمی یوم القدس منائیں اور فلسطین و قبلہ اول کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستا ن میں اسرائیل کے لئے کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کو آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا تاہم ان کا ہر سطح پر راستہ روکنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔مقررین نے باہمی اتحاد کو فروغ دینے اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے سمیت عالمی صہیونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی اتحاد پر زور دیا۔ اس موقع پر شہداء یوم القدس کوئٹہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
القدس کانفرنس میں طلباء و طالبات اور فلسطین فاؤندیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan