Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایک ماہ قبل نابلس قتل عام میں زخمی فلسطینی نوجوان دم توڑ گیا

شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس میں ایک ماہ قبل صیہونی قابض افواج کی گولی لگنے سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان آج منگل کی صبح اسپتال میں دم توڑ گیا۔

طبی اور مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ عمیر محمد غالب لولح شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ قابض فوج نے انہیں گذشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو نابلس پر دھاوا بولنےکے دوران گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔ اس حملے میں گیارہ فلسطینی شہری شہید کیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمیر لولح قابض فوج کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا اور اسے نابلس کے النجاح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ فلسطینی نوجوان اپنی شہادت تک استپال میں زیر علاج رہا۔

اس وقت وزارت صحت نے نابلس میں قابض فوج کی گولیوں سے 11 شہریوں کی شہادت اور 102 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا، جن میں 6 کی حالت تشویشناک تھی۔

نئے شہید کے ساتھ سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 91 ہو گئی ہے جن میں 15 بچے اور ایک خاتون اور ایک قیدی شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan