Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی خاتون قیدی کو صہیونی جیلوں میں مظالم سہتے 08 سال بیت گئے

palestine_foundation_pakistan_qahera-al-saadi-34-years-old-palestinian-woman-prisoner-in-israeli-jails

صہیونی فوج پر خود کش حملے کے الزام میں جنین سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ فلسطینی خاتون قیدی قاہرہ سعید علی السعدی کو اسرائیل عقوبت خانوں میں آٹھ سال بیت گئے۔ تین مرتبہ عمر قید کے ساتھ 30 سال اضافی قید کی سزا پانے والی فلسطینی مجاہدہ نے ہفتہ کے روز صہیونی جیل میں اپنے نویں سال کا آغاز کردیا۔

’’قومی کمیٹی برائے نصرت اسیران‘‘کے انفارمیشن آفیسر نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو دیے گئے بیان میں واضح کیا کہ خاتون قیدی ’’السعدی‘‘ کو 08 جون 2002 ء کو گرفتار کیا گیا اور تین مرتبہ عمر قید کے ساتھ 30 سالہ قید کی سزا بھی سنائی گئی ان کا تعلق ’’اسلامی تحریک مزاحمت ( حماس ) سے ہے۔ صہیونیوں نے ان پر اسرائیلی ریاست میں خود کش حملے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔

عظیم مجاہدہ چار بیٹوں کی ماں ہیں جن میں پندرہ سال سے کم عمر محمد اور ساندی کو اس بنا پر والدہ کی ملاقات سے روکا جاتا ہےکہ وہ بالغ ہوچکے ہیں، اس طرح ان کے صرف دو بیٹوں رأفت اور دنیا اپنی ماں سے ملاقات کی سعادت حاصل کرپاتے ہیں۔ صہیونی فوجیوں نے ان کے تین بھائیوں کو بھی نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملاقات سے روک رکھا ہے۔

اشقر نے ’’ السعدی‘‘ پر ڈھائے جانے والے صہیونی مظالم کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ ’’السعدی‘‘ کو ان کے گھر سے اغوا کے فورا بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا پھر انہیں تفتیش کے لیے مسکوبیہ کے مرکز بھیج دیا گیا، جہاں مسلسل تین ماہ ان پر ظلم وجبر کے تمام اوچھے ہتھکنڈے آزمائے گئے۔ بعد ازاں انہیں 09 دن زیر زمین عقوبت خانوں کے انتہائی مخدوش حالات سے گزار کر تلموند کی عورتوں کی جیل منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی جیل کے اہلکاروں کی جانب سے ہر طرح کے ظلم وستم، دہشت گردی اور دھمکیوں کے باوجود فلسطینی قیدی خاتون اور ان کے خاندان کے تمام افراد نے ثابت قدمی اور اعلی اخلاقی اصولوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر’’السعدی‘‘ نے عقوبت خانے اورجیل اہلکاروں کے مظالم سے چھٹکارے کی بھرپور امید کی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جلد رہائی کے بارے میں پر یقین ہیں۔ انہوں نے فلسطین کی تمام جماعتوں سے اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے اس وقت تک اپنی شرائط پر قائم رہنے کا مطالبہ کیا جب تک اسرائیلی جیلوں میں موجود تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کردیا جاتا۔

یاد رہے کہ قیدی خاتون السعدی ان پانچ خواتین میں سے ایک ہیں جن کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ السعدی کے علاوہ احلام تمیمی کو 16 مرتبہ جبکہ آمنہ منی، سناء شحادہ اور دعاء الجیوسی کو ایک ایک مرتبہ عمر قید کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بنیادی ضروریات زنذگی سے محروم اسرائیلی جیلوں میں ظلم کی چکی پیستی فلسطینی خواتین کی تعداد 38 ہے، ان عقوبت خانوں میں صہیونی ظالمانہ سزاؤں کے ساتھ قابض اسرائیلی فوج کے اضافی مظالم نے ان کی زندگیاں مزید تلخ کر دی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan